سہیل اعجاز خان کا ہندوستانی ثقافتی ہفتہ کا دورہ
ریاض، 5 نومبر(یو این آئی) سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے ریاض کے السویدی پارک میں ہونے والے انڈین کلچر ویک کا دورہ کیا۔ یہ “گلوبل ہارمنی 2” پہل کا ایک اہم حصہ ہے ، جو مملکت کے کوالٹی آف لائف پروگرام کے تحت آتا ہے ۔دورے کے دوران، انہوں نے فن وثقافت اور ہیریٹیج شوز کی سیکشنز کا دورہ کیا، ساتھ ہی دستکاری اورہندوستانی کھانوں کے اسٹالز بھی دیکھے ۔ انہوں نے مین اسٹیج، چلڈرن اسٹیج، کلچرل بازاروں اور گیمز اور انٹرایکٹو ایریاز کا بھی دورہ کیا۔ منتظمین نے انہیں مملکت میں ثقافتی تبادلے اور تنوع کوفروغ دینے سے متعلق پروگرام اور اس کے مقصد کے بارے میں تفصیلات بتائیں ۔میڈیاکو دیے گئے بیان میں، سفیرموصوف نے کہا کہ وہ اس ایونٹ میں شرکت کر کے خوش ہیں، اسے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور قریبی تعلقات کی ایک حوصلہ افزا مثال قرار دیا۔ انہوں نے وزارت میڈیا، جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور کوالٹی آف لائف پروگرام کی تعریف کی کہ وہ ایسے ایونٹس کا انعقاد کر رہے ہیں جو مملکت کے ثقافتی تنوع کو اجاگر کرتے ہیں اور سعودی اورہندوستانی عوام کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔