سعودی عرب میں 1.5 کروڑ غیرملکیوں کو بلا امتیاز حقوق حاصل

   

ریاض: سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ ڈاکٹر ہلا التویجری کا کہنا ہے کہ مملکت نے اپنا قانون ساز نظام جدید بنایا ہے جس سے انسانی حقوق کے تحفظ اور مضبوطی کو یقینی بنانے والا فرہم ورک قائم کرنے میں مدد ملی۔ سعودی عرب اس وقت تنوع کا حامل معاشرہ ہے جہاں 60 سے زیادہ ملکوں کے 1.5 کروڑ غیر ملکی رہ رہے ہیں۔ یہ مملکت کی مجموعی آبادی کا 44% سے زیادہ ہیں۔ یہ افراد بلا امتیاز اعلی ترین سطح پر اپنے حقوق حاصل کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ہلا نے واضح کیا کہ سعودی عرب نے اپنی راسخ اقدار کے ذریعے بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کے سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔