سعودی عرب میں 124,000 ملازمتوں کی فراہمی کیلئے ہائپر لوپ پراجکٹ

   

ریاض۔/26 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے ہائپرلوپ پراجکٹ کے تحت124,000 ملازمتیں فراہم کرنے کا ایک بڑا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ دنیا کی ایک سرکردہ ہائپر لوپ کمپنی وی ایچ او اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی ( کے اے ای سی ) کے ایک مشترکہ جائزہ کے مطابق اگر یہ پراجکٹ منظور کیا جاتا ہے تو اس سے مملکت سعودی عرب کی مجموعی گھریلو پیداوار میں 2030 تک مزید 4 ارب امریکی ڈالر کا اضافہ ہوسکتا ہے اور مقامی افراد کیلئے تقریباً 124,000 ملازمتیں فراہم ہوسکتی ہیں۔ ہائپر لوپ ٹکنالوجی سے توقع ہے کہ سعودی عرب کا10 گھنٹوں طویل سفر صرف 76 منٹ میں مکمل ہوسکتا ہے اور ریاض سے ابوظبی تک 8.5 گھنٹوں کا سفر محض 48 منٹ میں مکمل ہوسکتا ہے۔