سعودی عرب میں 629 جعلی ویب سائٹس‘عوام چوکس رہیں

   

ریاض:سعودی عرب میں ایسی 629 جعلی ویب سائٹس کا انکشاف ہوا ہے جن میں سے بیشتر بیرون مملکت سے آپریٹ کی جا رہی ہیں۔عکاظ نے اس حوالے سے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا کہ ’ایسی جعلی ویب سائٹس جنہیں سعودی عرب سے آپریٹ کیا جار ہا ہے ان کے آپریٹرز غیرمعروف یا نامعلوم ہیں۔ یہ ویب سائٹس ہیکنگ کیلئے استعمال ہوتی ہیں جن سے عوام کو چوکس و خبردار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ انٹرنیٹ پرغیرمعروف ویب پیچ یا سوشل میڈیا کے جعلی اکاؤنٹس سے خبردار رہیں۔کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے کہا کہ زیادہ ترجعلی ویب سائٹس کو بیرون ممالک سے آپریٹ کیا جا رہا ہے جن میں مصر، قبرص، بلغاریہ، اسکاٹ لینڈ، یو اے ای، جمہوریہ ایسٹونیا، برطانیہ، ناروے، سویڈن، بحرین، اسپین، آذربائیجان، کویت، اسٹریلیا، ڈومینیکن ریپبلک، ترکیہ، نیوزی لینڈ، فلسطین اور بیلیزشامل ہیں۔

واضح رہے کہ مالی جرائم کے حوالے سے قانون کے مطابق ایسا کرنے والے کو 7 برس قید اور 50 لاکھ ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جا سکتی ہیں۔