سعودی عرب میں 7ستمبرکو چاند گہن

   

ریاض، 9جولائی (یو این آئی) سعودی عرب کے بشمول عرب ممالک میں 7ستمبر 2025 کو مکمل چاند گہن ہو گا۔ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زھرہ نے بتایا کہ چاند گہن کے دوران زمین کے سائے سے چاند کی سطح سرخی مائل زرد رنگ اختیار کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق چاند گہن کے اس منظر کو بغیر کسی دوربین یا بصری آلے کے دیکھا جاسکے گا۔اُنہوں نے کہا کہ چاند گہن کا یہ مشاہدہ غیرمعمولی ہو گا۔ اس لیے اس فلکیاتی امور میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے یہ مشاہدہ ایک تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا۔واضح رہے کہ سال رواں کا پہلا مکمل چاند گرھن جمعہ 14 مارچ کو ہوا تھا تاہم یہ سعودی عرب میں نہیں دیکھا گیا تھا۔