سعودی عرب نے دو سال میں 1450 الیکٹرک کاریں درآمد کیں:کسٹمز

   

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز کی جانب سے ’العربیہ نیٹ‘ کوبتایا ہیکہ سعودی عرب کی الیکٹرک کاروں کی کل درآمدات گذشتہ دو سال 2022-2023ء کے دوران 1,450 الیکٹرک گاڑیوں تک پہنچ گئیں۔تاہم کسٹمز اتھارٹی نے برآمد کنندہ ممالک کے بارے میں نہیں بتایا۔ سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب مملک کاربن کے صفر کے اخراج کے ساتھ ماحول دوست نقل و حمل کے نظام کو فروغ دینے کے پروگرام کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کی طرف ایک قابل ذکر اسٹریٹجک نقطہ نظر کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔”الیکٹرک گاڑیوں” میں دلچسپی کی رفتار کو دوگنا کرنے کی خواہش سے متاثر ہو کرسعودی عرب نے ان کاروں کے تصور کو بڑھانے اور اپنے صارفین کو الیکٹرک گاڑیوں کی طرف متوجہ کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ سعودی عرب نے ’سیر‘ کے نام سے ایک الیکٹرک کار کمپنی قائم کی ہے جو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے منسلک ہے، جس سے قومی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 562 ملین ریال کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔