سعودی عرب نے ’ریاض سیزن‘ کی سرگرمیوں کا اعلان کر دیا … شام پہلی بار شریک

   

ریاض ۔ 24 جولائی (ایجنسیز) سعودی عرب نے رواں سال کے “ریاض سیزن” کے لیے متعدد نئی اور منفرد تفریحی سرگرمیوں کا اعلان کیا ہے، جو عالمی معیار کے پروگراموں اور سعودی، خلیجی و شامی ثقافتی مواد سے بھرپور ہوں گی۔ یہ اعلان سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کیا۔ریاض، جو اس وقت ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، رواں سیزن میں “ای اسپورٹس ورلڈ کپ” کی میزبانی کرے گا، جو دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ اس کی انعامی رقم 7 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے، جو دنیا بھر سے شائقین اور کھلاڑیوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ آل الشیخ کے مطابق ان سرگرمیوں کی وجہ سے ریاض سیزن ہر ہفتے مزید بھرپور ہوتا جائے گا۔آل الشیخ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ستمبر کے آخر میں “ریاض کامیڈی فیسٹیول” کا آغاز ہو گا، جس میں دنیا بھر سے 50 سے زائد معروف کامیڈینز اور فن کار شرکت کریں گے۔ یہ سرگرمیاں بولیورڈ سٹی کے اسٹیج پر منعقد ہوں گی، اور شائقین کو موقع ملے گا کہ وہ عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کے لائیو شوز دیکھ سکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس سیزن میں سعودی اور خلیجی مواد کو نمایاں حیثیت حاصل ہو گی، جبکہ شامی فن بھی ڈراموں اور موسیقی کی محفلوں کے ذریعے بڑی سطح پر پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریاض سیزن میں عالمی نوعیت کی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔
، جیسے میوزیکل کنسرٹس، فٹ بال میچز، باکسنگ فائٹس،UFC اور WWE شوز، روئل رمبل (Royal Rumble) ،MrBeast اور ٹینس ایونٹ .”Six Kings Slam”ترکی آل الشیخ نے مزید بتایا کہ کچھ حیران کن سرگرمیوں کا اعلان جلد کیا جائے گا، جن میں عالمی یوٹیوبر MrBeast کے ساتھ ایک مشترکہ ایونٹ اور “Six Kings Slam” ٹینس ٹورنامنٹ شامل ہے، جس میں دنیا کے چھ بہترین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کے لیے ہو گا۔