ریاض : سعودی عرب نے خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں پھنسے سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت مختلف ملکوں کے 150 سے زائد شہریوں کو بحفاظت نکال لیا۔سعودی محکمہ خارجہ کے مطابق شہریوں کے انخلا کیلئے فوج کے دیگر اداروں کی مدد سے سعودی نیوی نے تین بحری جہازوں کے ذریعے 91 سعودی شہریوں کے علاوہ پاکستان، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، تیونس، پاکستان، ہندوستان اور کینیڈا سمیت 12 ممالک کے 66 شہریوں کو بحفاظت جدہ پہنچا دیا ہے۔، نکالے گئے تمام افراد کو اپنے ملک پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جدہ پہنچنے پر عیدالفطر کی مناسبت سے پھول، مٹھائیاں اور دیگر اشیا تقسیم کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سوڈان میں خانہ جنگی کے بعد وہاں پھنسے غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے انخلاء کا یہ پہلا کامیاب آپریشن ہے۔ہندوستان کی وزارت خارجی امور نے بتا یا کہ ہندوستا نیوں کو سوڈان سے نکالنے کیلئے سوڈان میں ہندوستانی سفارتخانہ کا عملہ سعودی عرب ‘ یو اے ای ‘ مصر ‘اور امریکی حکام سے رابطہ میں ہے ۔3ہزار ہندوستانیوں کو نکالنے کیلئے 2طیارے اور ایک جنگی جہاز کو تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت خارجی امور نے بتا یا کہ ہندوستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔خانہ جنگی کے باعث سوڈان میں بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے ہیں۔