نئی دہلی: سعودی عرب نے اپنے شہریت کے قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق غیر ملکی شہریوں سے شادی شدہ سعودی خواتین کے بچے اب 18 سال کی عمر کے بعد شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ سعودی حکام نے سعودی عرب کے قومیت کے نظام کے آرٹیکل 8 میں ترمیم کو منظوری دے دی ہے۔ سعودی گزٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دی ڈیلی نے بتایا ہے کہ شہریت دینے کا حق صرف وزیراعظم کو حاصل ہے۔