سعودی عرب نے عمرہ کیلئے ویزے قرنطینہ کی شرائط واضح کر دیں

   

ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی آمد کے حوالے سے شرائط جاری کر دی ہیں۔سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی بغیر کسی قرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔مگر ایسے افراد جنہوں نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے انہیں عمرہ کی ادائیگی سے قبل تین دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 48 گھنٹوں بعد ان افراد کو منفی کورونا ٹسٹ کی صورت میں عمرہ کی اجازت دی جائے گی۔وزارت نے بتایا کہ تمام زائرین کے لئے لازمی ہیکہ وہ اپنے ممالک سے کورونا وائرس کی ویکسین کی ضروری خوراک مکمل کر کے تشریف لائیں۔