ریاض: سعودی عرب نے مزید ممالک کے شہریوں کیلئے الیکڑانک ویزے (ای ویزے )کی سہولت دیدی ہے ۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بارباڈوس، بہاماس اور گریناڈا کے شہریوں کے لیے الیکڑانک ویزے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ۔ اس اقدام کے بعد 66 ممالک کے شہری ای ویزا کی سہولت سے فیضیات ہوسکیں گے ۔ان ممالک کے شہری سعودی انٹری پوائنٹس پر پہنچ کر ویزا حاصل کرسکتے ہیں یا ویزے کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور ویژن 2030 کے تحت سیاحت کے شعبے میں اہداف کے حصول کے لیے ہے ۔دوسری جانب سعودی عرب کے پر تعیش شاہی محلات کو ہوٹلوں میں تبدیل کر کے انہیں سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔