ریاض:سعودی عرب نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کی گئی سفری پابندیوں میں نرمی کافیصلہ کرتے ہوئے 11 ممالک کو استثنیٰ دے دیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سفری پابندیاں ہٹانے کے باوجود قرنطینہ کی شرط برقرار رکھی ہے۔ جن ممالک سے پابندی ہٹادی ہے، ان میں متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکا، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، برطانیہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جاپان شامل ہیں اور سفری پابندی کا خاتمے کا اطلاق ہفتے سے ہوگا۔