سعودی عرب: ٹیکہ اندازی کیلئے لوگ خدشات کا شکار

   

ریاض۔(کے این واصف ) کورونا ویکسین لگوانے کو لیکر اب بھی کچھ لوگ خدشات کے شکار ہین۔ خصوصاْ لوگ بچون کو ویکسین دلوانے سے احتراز کر رہے ہین۔ اس سلسلہ مین سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کی خوراکیں نہ لگوانے والے بچوں کو میڈیکل انشورنس اسکیم کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ انشورنس میں کورونا کوریج شامل ہونی چاہئے۔ اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ’ ابھی تک اس حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ مملکت سے باہر جانے والے وہ بچے جنہوں نے کورونا ویکسین کی خوارکیں نہیں لی ہیں ان پر میڈیکل انشورنس کی پابندی ہے۔ ابھی یہ پابندی ختم نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ دو ہفتہ بعد مملکت کے تمام اسکولس مین موسم گرما چھٹیوں کا آغاز ہونے والا ہے۔ یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے اسی ہفتہ اعلان کیا تھا کہ کورونا وبا سے متعلق ایس او پیز ختم کردیے گئے ہیں۔ اب پبلک مقامات پر ماسک کی پابندی نہیں رہی تاہم حرمین شریفین میں یہ پابندی برقرار رہے گی۔