سعودی عرب پر حوثیوں کے 8 ڈرون اور 3 میزائل حملے ناکام

   

ریاض : یمن میں سرگرم عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر 8 ڈرون طیاروں اور 3 بیلسٹک میزائلوں سے کیے گئے حملے ناکام بناتے ہوئے مملکت کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا، تاہم یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے، جب سعودی عرب میں عیدالفطر منائی جا رہی تھی۔