سعودی عرب پر داغے جانے والے دوحوثی ڈرونس تباہ

   

دبئی : عرب اتحاد نے کہا کہ اس نے سعودی عرب کی طرف داغے گئے ایرانی حمایت والی حوثی ملیشیاء کے دو ڈرونس کو مار گرایا ہے۔ عرب اتحاد نے مزید کہا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے مطابق وہ شہریوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کررہا ہے۔ قبل ازیں اتوار کے دن عرب اتحاد نے حوثیوں کے دھماکو اشیاء سے لدے ہوئے تین ڈرونس کو بھی مار گرایا تھا۔ دو ڈرونس جنوبی خطہ کے طرف داغے گئے تھے۔ سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ بن فرحان نے گذشتہ اعلان کیا تھا کہ حکومت سعودی عرب ملک گیر سطح پر جنگ بندی کی تجویز رکھی ہے۔