دوحہ، 26 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی پولیس نے مشرقی دمام میں چہارشنبہ کو ایک مہم چلا کر دو مشتبہ دہشت گردوں کو مار گرایا۔سعودی عرب کے ‘الاخباریہ’ ٹیلی ویژن چینل نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔یہ مہم النود میدان میں چلائی گئی ۔ ایک عینی شاہد نے ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ پہلے دو نامعلوم افراد نے وہاں سے گزر رہے لوگوں پر فائرنگ کی۔ پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد مسلح افراد نے ایک عمارت میں پناہ لے لی۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان تقریباً 30 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دونوں دہشت گرد مارے گئے ۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے وہاں کے مقامی لوگوں کو محفوظ باہر نکال لیا۔