ریاض (ـکے این واصف ) : سعودی خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی موجودگی اور اہمیت درج کروا رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں سعودی خاتون کی خلا میں روانگی ترقی کی راہ میں ایک نئی پیش قدمی ہے۔ سعودی اسپیس کمیشن نے کہا ہے کہ وہ سال رواں 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران پہلی سعودی خلا نورد خاتون اور ایک مرد کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) بھیجے گا۔ خاتون خلا نورد ریانہ برناوی اورعلی القرنی AX-2 خلائی مشن میں شامل ہوں گے جس کا مقصد انسانیت کی خدمت اورعالمی سطح پر خلائی شعبے اور ماہرین کی طرف سے مواقع سے استفادہ اور سائنس ریسرچ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا اور سعودی صلاحیتوں کو بااختیار بنانا ہے۔