سعودی عرب کا اسپین میں سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس

   

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے اسپین کے بادشاہ فیلپ ششم سے سیلاب کے باعث تباہی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔خشک سالی کے شکار ملک میں بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 158تک پہنچ گئی ہے۔ امدادی ٹیمیں شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے دن رات ایک کررہی ہیں۔