ریاض ؍ انقرہ : ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے سعودی عرب کا دوسرا طیارہ 98 ٹن امدادی سامان لیکر ادانہ پہنچ گیا۔ امدادی سامان میں کمبل، خیمے، غذائی اورادویات شامل ہیں۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد کے تحت ترکیہ اورشام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں متاثرین کیلئے امدادی مہم جاری ہے۔ امدادی مرکز کی جانب سے گزشتہ شب بھی ریسکیوٹیمیں ترکیہ پہنچیں تھیں۔ شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت امدادی ٹیمیں زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے انسانی بنیادوں پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ارسال کئے جانے والے امدادی سامان میں متاثرین کیلئے ضروری ادویات ، خیمے، کمبل، اشیائے خورونوش کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں شامل ہیں۔