ریاض: سعودی عرب نے سرمایہ کاروں کیلئے بڑا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے اکنامک زونز میں سرمایہ لگانے والوں کو مختلف ٹیکس رعایتیں دی جائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے سعودی عرب کے اکنامک زونز میں انویسٹمنٹ فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکس رعایتیں دینے کا اعلان کیا۔محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی عرب اکنامک زونز میں سرمایہ لگانے والوں کو 20 برس تک رعایتی ٹیکس سہولت دے گا تاکہ وہ طویل منصوبہ بندی کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آجروں کو سوشل انشورنس ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا۔