ریاض ۔ /29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے وسطی ایشیائی ریاست قازقستان میں ایک مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سعودی قیادت نے قازق صدر کو بھیجے گئے تعزیتی پیغامات میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف کو الگ الگ تعزیتی پیامات ارسال کیے گئے ہیں۔