سعودی عرب کا پاکستانی طلباء کو وظائف دینے کا اعلان

   

ریاض: سعودی عرب نے پاکستانی طلباء کے لیے مملکت کے 25 اعلیٰ تعلیمی اداراوں میں تمام اخراجات کی ادائیگی کے حامل 700 وظائف کا اعلان کیا ہے۔سرکاری نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق سعودی سفارتخانے نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ مملکت 25 یونیورسٹیوں میں ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستانی طلباء کو 700 وظائف فراہم کرے گی۔سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا اس سال اسکالرشپس کی تعداد 600 سے بڑھا کر 700 کر دی گئی ہے۔ان پرکشش وظائف سے فائدہ اٹھانے کیلئے مقامی پاکستانی یا قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم شہری اسکالرشپ کے لیے آن لائن پورٹل https://studyinsaudi.moe.gov.sa/ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔