ریاض : سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے جمہوریہ چلی میں تعینات مملکت کے سفیر مانع بن سعد الخامسی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے خاندان اور سعودی عرب کی سفارتی برادری سے تعزیت کی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مملکت کے وزیر خارجہ کی طرف سے ‘ٹویٹر’ پر جاری ایک بیان میں چلی میںتعینات سعودی سفیر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں الریاض میں وزارت خارجہ کے تمام عہدیداروں اور ملک میں قائم اس کے ذیلی اداروں اور بیرون ملک سفارت خانوں کی طرف سے مانع الخامسی کی وفات پر رنج کا اظہار کیا۔