سعودی عرب کورونا وبا سے قبل کے کوٹے کے مطابق

,

   

عمرہ زائرین کی میزبانی کیلئے تیار ہیں
جدہ: سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کورونا وبا سے قبل طے شدہ کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عمرو المداح نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اس حوالے سے موبائل ایپلی کیشنز کو مسلسل اپ ڈیٹ رکھا جارہا ہے تاکہ حج اور عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت بروقت میسر آسکے۔ڈاکٹر عمرو المداح نے کہا کہ وزارت حج ہر ملک کے لئے مختص کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے اور کورونا سے قبل کی صورتحال بحال ہونے کی صورت میں ہمیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے حج و عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ’شعائر‘ور ’ایتمارنا‘ نامی موبائل ایپلی کیشنز متعارف کیا ہے، ان میں عازمین کی شناخت اور سہولیات کے بارے میں مکمل معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔ ان ایپلی کیشنز کی مدد سے عازمین کو رہائش سے روانگی کے اوقات اور جمع ہونے کی جگہ کے بارے میں آگاہ رکھا جاتا ہے۔