جرمنی کا بیان
برلن: جرمن دفتر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر پابندی کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی جا رہی ہے۔ برلن میں دفتر خارجہ نے اس بارے میں کہا ہے کہ اصولی طور پر سعودی عرب کو اسلحہ برآمد کرنے کی کسی بھی نئی درخواست کی منظوری 31 دسمبر 2021 ء تک نہیں دی جائے گی۔ استنبول میں سعودی سفارت خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد یہ پابندی 31 دسمبر 2020 تک کے لیے نافذ کر دی گئی تھی۔