سعودی عرب کو امریکی ہتھیارفروخت کرنے کی منظوری

   

واشنگٹن ۔ امریکی محکمہ دفاع پنٹگان نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پنٹگان نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اوراردن کوہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔ پنٹگان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کو 2کروڑ 37لاکھ ڈالر کے جدید دفاعی آلات فروخت کیے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات امریکہ سے 3کروڑ ڈالر کا ہاک میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔