ریاض۔ (کے این واصف ) سعودی عرب کو ایشین فٹبال کپ کی میزبانی حاصل ہونے کی خبر مملکت مین خوشی کی لہر دوڑا دی۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے اعلان کیا کہ سعودی عرب پہلی بار 2027 اے ایف سی ایشین کپ کی میزبانی کرے گا۔ پرتگالی فٹبال اسٹارکرسٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر سے معاہدے اور فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کے بعد اس خبر نے مملکت نے دنیا کے سب سے مقبول کھیل کے مرکز کے طور پر اپنی پہچان بنائی ہے۔ الاخباریہ اورعکاظ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ایشین فٹبال کپ 2027 کا انعقاد مملکت سمیت پورے براعظم میں فٹبال کے روشن مستقبل کا زریں موقع ثابت ہوگا۔ سعودی ولی عہد نے مزید کہا ہے کہ ہم ایشین فٹبال کے لیے نئے افق کھولنے کے حوالے سے پرعزم ہیں۔ یاد رہے کہ ایشین فٹبال کپ کے مقابلے سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ہوں گے۔ ایشین آرگنائزیشن نے گزشتہ اکتوبر کے وسط میں بتایا تھا کہ ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی کیلیے ہندوستان اور سعودی عرب امیدوار ہیں۔ قطر میزبانی کے امیدواروں کی فہرست سے نکل گیا تھا۔