ریاض : ’’جرنل آف انفیکشن اینڈ پبلک ہیلتھ‘‘ کی جانب سے شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق جو کہ “آئی ایس آئی” کے ڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ ہے نے کورونا پر سائنسی تحقیق کی اشاعت کی شرح میں عالمی سطح پر مملکت شاہ سعود یونیورسٹی کو دنیا کی پہلی یونیورسٹی قرار دیا ہے۔یونیورسٹی میڈیکل سٹی کے شعبہ امراض چشم اور شاہ سعود یونیورسٹی کے کالج آف میڈیسن میں کنسلٹنٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن بلوچی کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔پروفیسر بلوچی نے اپنی تحقیق ان مطالعات پر کی جن پر سعودی محققین نے دسمبر 2019 سے اکتوبر 2021 کے دوران ویب آف سائنس ڈیٹا بیس کا استعمال کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے کورونا وائرس کے بارے میں کام کیا۔