دبئی : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اماراتی قیادت کی طرف سے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ امارات کے صدر شیخ محمد زاید، نائب صدرووزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور نائب صدر و نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید کی طرف سے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔اماراتی قیادت نے یوم تاسیس پر سعودی قیادت، عوام اور ملک کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔قبل ازیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کی طرف سے بھی تہنیتی پیغام موصول ہوئے ہیں۔