سعودی عرب کیساتھ روحانی اور اقتصادی تعلقات :قریشی

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات روحانی نوعیت سے لے کر اسٹراٹیجک اور اقتصادی نوعیت تک پھیلے ہوئے ہیں۔منگل کو نینشل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیرتربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک بالخصوص یو اے ای میں مقیم پاکستانی ریکارڈ ترسیلات زر کے ساتھ ملک کی معیشت میں اپنا اہم رول ادا کررہے ہیںان کا کہنا تھا کہ ہم نے بحرین، ایران، ملائیشیا، قطر، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے ساتھ اپنی روایتی شراکت داری کا دائرہ وسیع اور مزید گہرا کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کے مطابق انہیں مجھے کئی دوست ممالک سے شرکا کو پاکستان کے سول اور فوجی افسران کے ساتھ اکٹھے دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔’ہم ایک دلچسپ دور سے گزر رہے ہیں، جہاں دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔‘