دوبئی 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے حصص بازار میں خام تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو کے حصص میں 6.5 فیصد انحطاط ریکارڈ کیا گیا کیوں کہ تیل کی پیداوار میں کمی کی گئی ہے اور اِس سلسلہ میں معاہدہ کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ آرامکو کے حصص کی قدر میں کمی کا یہ پہلا واقع ہے۔ قبل ازیں ابوظہبی کے بازاروں میں اِس کے حصص کی قدر میں کمی پیدا ہوئی تھی۔ دوبئی کے مالیاتی بازار میں یہ کمی 8.5 فیصد تھی جبکہ کویت اور ابوظہبی کے بازاروں میں آرامکو کے حصص میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
