ریاض ۔23 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا میں تیل کی پیداوار اور برآمدکے لیے مشہور سعودی عرب ایک سو 10 ارب ڈالر کے نئے گیس فیلڈ منصوبے سے عالمی مارکیٹ میں گیس برآمدکرنے والا ملک بھی بن جائے گا۔ سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی غاور آئل فیلڈ کے جنوب مغرب میں واقع جفورا فیلڈ میں دو سو ٹریلین کیوبک فٹ خام گیس موجود ہے جو کہ یومیہ ایک لاکھ 30 ہزار بیرل ایتھین اور پانچ لاکھ بیرل گیس پیدا کر سکتی ہے۔گذشتہ 22 برسوں میں جفورا فیلڈ سے سالانہ آٹھ ااعشاریہ چھ ارب ڈالر کی آمدنی پیدا ہوئی ہے۔ اس طرح جفورا ہر سال سعودی عرب کی مجموعی معاشی پیداوار میں 20 ارب ڈالر فراہم کرتا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے احکامات جاری کیے ہیں کہ نئی گیس فیلڈ سے نکلنے والی گیس کو گھریلو استعمال کے لیے ترجیح دی جائے گی۔ تاہم تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس فیلڈ سے اتنی گیس پیدا ہوگی جس کو برآمد بھی کیا جا سکے گا