ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تیونس کے صدر قیس سعید کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔سعودی قیادت نے تیونس کے صدر کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔ سعودی قیادت نے تیونس کے صدر کیلئے دوسری مدت میں کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔
سعودی شہزادہ کا انتقال
ریاض: سعودی عرب کے شہزادہ سلطان بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود کا انتقال ہوگیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہی اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سعودی شہزادہ کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللّٰہ مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے شہزادہ منصور بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔