سعودی عرب کی شہریت دینے کے سسٹم میں ترمیم

   

ریاض : سعودی عرب نے اپنی شہریت عطا کرنے کے سسٹم میں نئی ترمیم کی ہے۔ سلطنت میں سعودی عریبین نیشنالیٹی سسٹم رائج ہے جس کے ذریعہ مخصوص معاملوں میں سعودی شہریت عطا کی جاتی ہے۔ سلطنت نے اس سسٹم کے آرٹیکل 8 میں ترمیم کو منظوری دے دی ہے جس کے ذریعہ وزیراعظم کو شہریت دینے کا مجاز گردانا گیا ہے۔ قبل ازیں وزیرامور داخلہ کے فیصلہ پر شہریت عطا کی جاتی تھی جسے اب وزیرداخلہ کی تجویز پر وزیراعظم کے حکم نامہ سے بدل دیا گیا ہے۔ کسی غیرسعودی والد اور سعودی والدہ کے یہاں پیدائش والے فرد کو ضروری شرائط کی تکمیل پر سعودی شہریت دی جاسکتی ہے۔