سعودی عرب کی طرف سے امیرکویت کی وفات پر تعزیت کا اظہار

   

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ایوان شاہی نے تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔ایوان شاہی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات کی اندوہناک خبر ملی ہے۔‘’شاہ سلمان اور ولی عہد نے صباح خاندان اور کویت کے عوام سے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔‘شاہ سلمان اور ولی عہد نے کہا ہے کہ ’کویت کے اس غم میں سعودی عرب برابر کا شریک ہے۔‘