سعودی عرب کی طرف سے بوسنیا میں افطار دستر خوان

   

سرائیوو: بوسنیا کے دار الحکومت سرائیوو کی شاہ فہد مسجد میں افطار پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور کے تحت منعقد ہونے والے افطار پروگرام کی نگرانی بوسنیا میں سعودی سفارتخانے نے کی ہے۔ افطار دسترخوان میں ایک ہزار روزہ داروں نے شرکت کی ہے جبکہ کیمپ میں سعودی قہوہ بھی پیش کیا گیا ہے۔دستر خوان میں شرکت کرنے والے روزہ داروں نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین پروگرام برائے افطار کے تحت بوسنیا میں 30 ہزار روزہ داروں کو افطار کرایا جائے گا۔
نیوزی لینڈ میں آج پہلا روزہ
آکلینڈ (سید مجیب کی پورٹ): نیوزی لینڈ میں رمضان المبارک کا چاند چونکہ نظر نہیں آیا ہے لہٰذا یہاں پہلا روزہ بروز چہارشنبہ بتاریخ 13 مارچ 2024ء مقرر ہے۔ ہلال کمیٹی فیانز (FIANZ) کے صدرنشین شیخ محمد امیر نے یہ اطلاع دی۔