ریاض: سعودی عرب کے کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ نے اردنی حکومت کے تعاون سے غزہ کی پٹی میں معیاری خوراک کی امداد طیاروں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں پھینکنے میں حصہ لیا ہے۔ اردنی چیارٹیبل آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر حسین الشبلی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ سعودی عرب غزہ کی پٹی میں امدادی سامان اور ایئر ڈراپس میں پیش پیش ہے۔ اس امدادی سامان میں طبی سامان اور خیمے بھی شامل تھے۔سعودی عرب اپنے انسانی ہمدردی کے بازو ’’کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر‘‘ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں متاثرہ افراد کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے سرحدی گزرگاہوں کی بندش کو توڑا جا سکے۔