سعودی عرب کی فضائی حدود اسرائیل کیلئے بند، وجہ نامعلوم

   

ریاض : سعودی عرب نے منگل کو اچانک اسرائیلی پروازوں کیلئے اپنا ایئر اسپیس بند کر دیا۔ اس کی وجہ سے دبئی کیلئے روانہ ہونے سے پہلے بین گرین ہوائی اڈے پر اسرائیل ایئر لائنس کی پرواز میں پانچ گھنٹے کی دیری ہوئی۔ فی الحال سعودی عرب نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔ اسرائیل کی فلائٹ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے اڑان بھرنے والی تھی لیکن سعودی عرب نے ضروری اجازت نامے کے ساتھ دبئی کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ سعودی عرب نے پرمٹ کیوں نہیں دیا، اس کی وجہ پتہ نہیں چل پائی ہے۔ بہرحال نومبر میں سعودی عرب نے کہا تھا کہ اسرائیل کی پروازوں کو دبئی کے راستے میں اپنے ہوائی راستوں کا استعمال کرنے کی اجازت دیں گے لیکن منگل کو تل ابیب سے دبئی کی پہلی اڑان بھرنے کے کچھ گھنٹے پہلے یہ فیصلہ کیا گیا۔ سعودی عرب کے اوپر سے اڑان بھرنے کی اجازت کے بغیر تل ابیب۔ دبئی راستہ اسرائیل سے متحدہ عرب امارات کے لئے مفید نہیں ہوتا ہے۔ اگر سعودی عرب کے بجائے دوسرا راستہ منتخب کیا جائے تو اسرائیل سے دبئی پہنچنے میں تین کے بجائے آٹھ گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگتا ہے۔ اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان ابراہم سمجھوتے پر دستخط کرنے کے فوراً بعد شروع ہوئی تھیں۔ اس سمجھوتے کے چلتے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان رشتے ٹھیک ہوگئے تھے۔