ریاض ۔12 جون(سیاست ڈاٹ کام) شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کو نئے کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 37 لاکھ ڈالر مالیت کا طبی سازو سامان بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے26 روز قبل وعدہ کیا تھاکہ وہ فلسطینیوں کو نئے وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ادویہ اور طبی سازو سامان روانہ کرے گا۔شاہ سلمان سنٹر نے 27 لاکھ ڈالر مالیت کے مصنوعی تنفس کے آلات، آئی سی یو میڈیکل بیڈ، آپریشن تھیٹر کاسامان، پیٹنٹ مانیٹرنگ ڈیوائس، سینیٹائزر، میڈیکل ماسک اور ٹسٹنگ کٹس وغیرہ فلسطینی وزارت صحت کے حوالے کردیں۔یہ سامان سعودی عرب، یورپی ممالک اور چین کے بازاروں سے حاصل کیا گیا ہے۔شاہ سلمان مرکز نے باقی رقم 10 لاکھ ڈالر آنروا کے ذریعے غزہ کے حوالے کردی۔
