٭ سعودی عرب میں پیر سے تمام مساجد میں تعلیمی اور قرآنی سرگرمیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ سعودی ٹیلیویژن نے یہ اطلاع دی۔ سعودی عرب نے کہا کہ کوروناوائرس سے 11 افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے جہاں معتمرین کے داخلہ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دوسری طرف کعبتہ اللہ شریف اور مدینہ منورہ میں بڑے پیمانے پر صفائی کی گئی۔