سعودی عرب کی مصر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

   

ریاض : سعودی عرب نے مصر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں مغربی سیناء￿ میں واٹر پمپنگ ا سٹیشنوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا گیا۔حملے میں مصری مسلح افواج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ہر اس چیز جس سے مصر کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے مملکت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔بیان میں دہشت گردی اور تخریب کاری سے نمنٹے کے لیے مصری مسلح افواج کے کردار کی ستائش کی گئی ہے۔وزارت خارجہ نے متاثر ہونے والے خاندانوں، مصر کی حکومت اور عوام سے افسوس اور زخمیوں کی جلد شفا یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ مصر میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کے دوران 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔