سعودی عرب کی میزبانی میں جی 20کا آن لائن اجلاس

   

Ferty9 Clinic

ریاض۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ بین الاقوامی معیشت کو بحران سے نکالنے کیلئے مناسب لاگت پرتوانائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے
G-20
کے وزرائے توانائی کے آن لائن اجلاس کی میزبانی کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر معمولی حالات اور نہایت مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ اس کا تقاضا ہے کہ فوری اقدامات اور مربوط انتظامات کیے جائیں۔سعودی وزیر توانائی کے مطابق کہ نئے کورونا کی وبا کے بھیانک اقتصادی اور صحت نقصانات دنیا بھر میں محسوس کیے جارہے ہیں۔ بحران کے باعث دنیا بھر کے ملکوں کے صحت نظام متاثر ہوئے ہیں اور اقتصادی شرح نمو کی توقعات کم ہوچکی ہیں۔عالمی مالیاتی منڈیوں میں بحران کی صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے۔ یہی منظر نامہ عالمی تیل منڈیوں کا بھی ہے۔اس کے منفی اثرات امن و استحکام پر بھی پڑیں گے۔