سعودی عرب کی کامیابی پر امیر قطر کا سعودی پرچم پہن کر جشن

   

دوحہ ۔ فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹینا کیخلاف سعودی عرب کی کامیابی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی نے سعودی پرچم پہن کر جشن منایا۔ سوشل میڈیا پر امیر قطرکی سعودی پرچم کے ساتھ ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیر قطر سعودی عرب کا پرچم اپنے گلے میں ڈالے ہوا ہے اور سعودی ٹیم کو داد دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ سی میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ سعودی عرب کا ورلڈکپ میں اس اہم فتح کا اسکور 1-2 رہا۔فیفا ورلڈکپ 2022 میں بھی پہلا اور بہت بڑا اپ سیٹ ہوگیا، جہاں کمزور سمجھی جانے والی سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک مقابلے میں دو گولز سے ذلت آمیز شکست دی۔ قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ سی کے اس میچ میں ارجنٹینا کو 10ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک ملی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان میسی نے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی۔ میچ کے پہلے ہاف کا اختتام جنوبی امریکی ٹیم کی برتری کے ساتھ ہوا تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کے دفاع کوچاروں شانے چت کردیا۔