سعودی عرب کی یہودی بستیوں میں دوبارہ آباد کاری کے فیصلے کی مذمت

   

ریاض : سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی ریاست کے شمالی مغربی کنارے کے علاقوں میں دوبارہ آبادکاری کی اجازت دینے کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے اس فیصلے پر مملکت کی طرف سے شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی علاقوں میں متنازعہ یہودی بستیوں میں دوبارہ آباد کاری علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔