ریاض : سعودی عرب کے آسمان پر روشنی کی لکیر کے نمودار ہونے نے بڑے سوالات اٹھادئیے تھے۔ ایک ویڈیو کلپ میں مملکت کے آسمان میں ایک عجیب و غریب منظر کو فلمایا گیا۔ یہ روشنی سے بنی ٹرین نما شکل تھی جو تیزی سے خلاؤں میں آگے بڑھ رہی تھی۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں نے بڑے بیمانے پر اس عجیب چیز پر تبصرے کیے۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے اس معاملے کی وضاحت کی۔ انہوں نے ویڈیو کلپ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع کیا اور کہا کہ یہ سٹار لنک سیٹلائٹس ہیں جو اس ہفتے کی صبح طلوع آفتاب کے وقت آسمان کو عبور کرتے ہیں۔ یہ کئی علاقوں میں دیکھے جاتے ہیں۔ جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زہرہ نے بتایا کہ اسٹار لنک سیٹلائٹس کے تازہ ترین گروپ کا سعودی عرب کے آسمان پر مشاہدہ کیا گیا ہے۔ وہ بہت مرتبہ دیکھا گیا۔ ہفتہ 8 جولائی 2023 کو فجر کے وقت ایک سیدھی لائن میں روشن پوائنٹس ٹرین کی طرح چلتے دکھائی دیے۔ اس کو دیکھ کر لوگوں نے خوف کا اظہار بھی کیا۔ ماجد ابوزھرہ نے مزید کہا کہ جمعہ07 جولائی کو سپیس ایکس نے سٹار لنک سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ کو مدار میں چھوڑا ہے۔ راکٹ ’’ فالکن 9‘‘ کیلی فورنیا سے 48 سیٹلائٹس کو لے کر لانچ کیا گیا تھا۔