ریاض : سعودی عرب کے دو شہروں میں سحر اور افطار کے اوقات میں کافی فرق ہے۔ شہر اُم الزمول میں مقامی شہری عشاء کی نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں جبکہ راست الشیخ حمید شہر کے لوگ مغرب کی نماز پڑھتے ہیں۔ سعودی عرب کی قصیم یونیورسٹی کے اُمور موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند جو پہلے سعودی عرب میں موسمی اُمور کی کمیٹی کے بانی اور سربراہ رہ چکے ہیں، اُنھوں نے وضاحت کی کہ جنوبی ربع الخالی میں اُم الزمول بندرگاہ میں روزہ دار مقامی وقت کے مطابق 5.34 پر افطار کرتے ہیں۔