سعودی عرب کے بجٹ میں خسارہ

,

   

ریاض۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2020 کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب کا بجٹ خسارہ 34.107 بلین ریال (9.07 بلین ڈالر) رہا۔رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق ، مملکت نے پہلے سہ ماہی میں 192.072 ارب ریال ( 51.219 بلین ڈالرس) مالیت کی کل آمدنی ریکارڈ کی جوگذشتہ سال کے اسی عرصے سے 22 فیصد کم ہے جبکہ اس کے اخراجات 226،179ریال (60.314 بلین ڈالر) تک پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ، تیل کی آمدنی 2020 کے پہلے سہ ماہی میں 24 فیصد کم ہوکر 128.771 ارب ریال ہوگئی جبکہ غیر تیل کی آمدنی رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 17 فیصد گر کر 63.3 بلین ریال رہ گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 کی پہلی سہ ماہی میں سبسڈی پر سعودی عرب کا خرچہ 3.48 بلین ریال تک پہنچا ہے ، جو گذشتہ ایک سال پہلے 10.31 بلین سے 66 فیصد کمی ریکارڈ ہوا ہے۔