ایک شخص جاں بحق ،7 زخمی ‘8دوکانات کو شدید نقصان
ریاض:سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر الخبر میں چہارشنبہ کی شب 12 بجے کے بعد ایک ریستوان کے اندر گیس کے سیلنڈروں کے پھٹنے سے ریستوران اور اس سے ملحقہ 8 دکانوں کو نقصان پہنچا۔الخبر میں شہری دفاع کے ادارے کے مطابق العقربیہ کے علاقے میں واقع ریستوران میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 6 کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شہری دفاع کی ٹیم ملبے کے نیچے تلاش کا کام انجام دے رہی ہے تا کہ زخمیوں کی تعداد کی تصدیق ہو سکے۔