سعودی عرب کے ریڈ سی فلم فیسٹیول کا اعلان

   

جدہ : سعودی عرب کے ریڈ سی فلم فیسٹیول نے جدہ میں منعقدہ کانفرنس کے دوران اپنے افتتاحی ایڈیشن کے لیے لائن اپ کا اعلان کیا ہے جو 6 سے 15 دسمبر تک ہو گا۔عرب نیوز کے مطابق یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقام البلد میں ہونے والی اس تقریب میں ایوارڈ یافتہ بین الاقوامی فلمیں، خطے کی خواتین فلم سازوں کے لیے اعزازات اور فلموں کے شوقین افراد کو تعلیم دینے کے لیے ماسٹر کلاسز پیش کیے جائیں گے۔فیسٹیول کا آغاز ایک ایسی فلم کے ساتھ ہو گا جس میں آسکر بز ہے۔ جو رائٹ کی ہدایت کاری میں ’سائرانو‘کا ورلڈ پریمیئر 6 دسمبر کو ہو گا۔مملکت میں سامعین فلم کو امریکہ اور برطانیہ میں ریلیز ہونے سے پہلے دیکھ لیں گے۔تنوع ایک اور اہم عنصر ہے جس کے لیے منتظمین تیاری کر رہے ہیں۔ فیسٹیول میں جو فلمیں دکھائی جائیں گی ان میں 65 ممالک کی 34 زبانوں میں 138 فلمیں شامل ہوں گی۔یہ کلیکشن ہرعمر کے گروپوں کو پورا کرتا ہے، اور اس میں بچوں کی فلمیں، اینیمی اور تھری ڈی کے عمیق تجربات شامل ہیں۔