واشنگٹن ۔ امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ 50کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدہ کی منظوری دے دی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ معاہدہ امریکہ سے طے شدہ گزشتہ معاہدوں کی ہی ایک کڑی ہے، جس میں سعودی عرب کے اپاچی، بلیک ہاک اور مستقبل میں ملنے والے چینوک ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال اور مرمت شامل ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ مجوزہ معاہدہ سے دوست ملک کی سیکوریٹی کو مزید توانا بنایا جائے گا، جو کہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کا اہم رکن ہے۔